ایودھیا میں پتھروں کی آئی نئی کھیپ سے پیدا ہوئے حالات کے سلسلے میں ریاستی حکومت نے مقامی انتظامیہ سے مکمل رپورٹ طلب کی ہے۔
اتر پردیش پولیس کے اعلی سطحی ذرائع نے آج رات اس کی تصدیق کرتے ہوئے
"يو این آئی " کو بتایا کہ فیض آباد کے مقامی انٹیلی جنس تنظیم (ایل آئی یو) سے مکمل رپورٹ دینے کو کہا گیا ہے۔
وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کی 1990 سے چلنے والے ورکشاپ میں پتھروں کو تراشنے کا کام 2007 میں بند ہو گیا تھا